جموں و کمشیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی حکومت نے حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے جموں و کشمیر کے 4 سو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ان سبھی قیدیوں کو ریاست ہریانہ کے 4 جیلوں میں رکھا جائے گا۔ فریدآباد، جھجّر اور یمنا نگر کے جیل میں بڑے پیمانے پر قیدیوں کو رکھنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جھجّر کے دُلینا جیل میں جموں و کشمیر سے لائے جانے والے قیدیوں کے لیے علیحدہ سیل کا بھی قیام کیا گیا ہے۔
دُلینا جیل میں حفاظت کے سخت انتظام کیے گئے ہیں۔ جیل سے باہر حفاظتی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ان پر لمحہ بلمحہ نگرانی رکھی جائے گی۔
دُلینا جیل کے سپریٹنڈنٹ نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے قیدیوں کو ہریانہ کی 4 جیلوں میں منتقل کرنے کی انہیں اطلاع ہے۔ کسی بھی حالات سے نمٹنے کے لیے ان کے پاس حفاظت کے معقول انتظامات ہیں۔
غور طلب ہے کہ حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر کے 24 قیدیوں کو اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو منتقل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 70 قیدی آگرہ جیل میں منتقل کیے گئے تھے۔