ETV Bharat / bharat

پارٹی رہنماوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے: بی جے پی - جموں و کشمیر

گذشتہ روز بائیک سوار کچھ نوجوانوں نے نروال علاقے میں بی جے پی رہنما ڈاکٹر طاہر چودھری کی پٹائی کر دی تھی

پارٹی رہنماوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے: بی جے پی
author img

By

Published : Jul 17, 2019, 10:24 PM IST

جموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی ترجمان بریگیڈیئر انل گپتا نے طاہر چودھری پر ہوئے مبینہ حملے کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی رہنماوں کو سیکورٹی فراہم کرائی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس قسم کی جان لیوا حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس لینی چاہیے اور کسی بڑے حادثے سے قبل بی جے پی کے سبھی رہنماوں کو سیکیوریٹی فراہم کرنی چاہیے۔

انل گپنا نے مزید کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں حملے کے ملزمین کو تلاش کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جس طرح سری نگر میں سیکورٹی ریویو کیا گیا اسی طرح جموں میں بھی سیکورٹی کو ریویو کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بائیک سوار کچھ نوجوانوں نے نروال علاقے میں بی جے پی رہنما ڈاکٹر طاہر چودھری کی پٹائی کر دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.