ETV Bharat / bharat

سیٹ شیئرنگ پر جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کا اجلاس - بہار اسمبلی انتخابات اپڈیٹ

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے عظیم اتحاد میں سیٹ شیئرنگ پر اتفاق ہو گیا ہے، این ڈی اے میں سیٹ شیئرنگ کو لے کر رسہ کشی اب بھی برقرار ہے، ایک طرف دہلی میں جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر بی جے پی رہنماؤن کی میٹنگ جاری ہے تو دوسری جانب ے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر شروع ہوگیا ہے۔

سیٹ شیئرنگ پر جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری

author img

By

Published : Oct 4, 2020, 2:22 PM IST

Updated : Oct 4, 2020, 10:41 PM IST

جے ڈی یو کے ریاستی صدر وششٹ نرائن سنگھ، رکن پارلیمان للن سنگھ، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان آر سی پی سنگھ اور لوک سبھا کے اسپیکر وجئے چودھری پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں پہنچ گئے ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے عظیم اتحاد میں سیٹ شیئرنگ پر اتفاق ہو گیا ہے، این ڈی اے میں سیٹ شیئرنگ کو لے کر رسہ کشی اب بھی برقرار ہے، ایک طرف دہلی میں جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر بی جے پی رہنماؤن کی میٹنگ جاری ہے تو دوسری جانب ے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر شروع ہوگیا ہے۔

ٰہ بھی پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020: عظیم اتحاد میں اختلافات ختم، ٹکٹوں کی تقسیم پر اتفاق

جے ڈی یو کے ریاستی صدر واششٹھ نرائن سنگھ، رکن پارلیمان للن سنگھ، راجیہ سبھا کے رکن آر سی پی سنگھ اور اسمبلی کے اسپیکر وجئے چودھری پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں پہنچ گئے ہیں۔

سیٹ شیئرنگ پر جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری

اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ 28 اکتوبر کو ہونا ہے، نامزدگی کا عمل یکم اکتوبر سے شروع ہوا ہے اور 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس سے پہلے این ڈی اے سیٹوں کے فارمولے کو فیصلہ کرنے میں مصروف ہے۔

تاہم یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان نصف نشستوں کے اشتراک پر اتفاق ہو گیا ہے، جے ڈی یو نے واضح کیا ہے کہ اس تقسیم کے بعد بی جے پی اور ایل جے پی کے مابین جو بھی معاہدہ ہو اس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

Last Updated : Oct 4, 2020, 10:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.