تجربہ کار گلوکارہ آشا بھوسلے نے 'جیاتو جائتو بھارتم، واسودیو کٹمبکم' کے عنوان سے 211 گلوکاروں کے ساتھ مشترکہ طور پر منفرد نغمہ سرائی کی ہے۔
اس گانے میں مشکل وقتوں میں اتحاد کا درس دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے مصروف لوگوں کو خراج بھی پیش کیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ اس گانا کا پروڈیوسر انڈین سنگرز رائٹز ایسو سی ایشن ہے۔ جو گلوکاروں کی ملکی تنظیم ہے۔
- گھر بھیٹے ذاتی صلاحیت کا مناسب استعمال:
آشا بھوسلے نے بتایا ہے کہ 'میں نے اپنی حکومت سے یہ التجا کی کہ میں ضرورت کے وقت قوم کی کس طرح مدد کرسکتی ہوں۔ چونکہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے، لہذا مجھے صحیح طریقے سے گھر میں رہنے اور محفوظ رہنے کو کہا گیا تھا۔ گھر بیٹھے مجھے بھی بے چینی محسوس ہوئی'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'میں نے محسوس کیا کہ ہمیں قوم کو بیدار رکھنے نیز انہیں تفریح فراہم کرنے کے لئے کوئی گانا گانا چاہئے۔ اسی لیے ایک گانے کے لئے متعدد گلوکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کیا'
خیال رہے کہ یہ گانا 14 مختلف زبانوں میں ہے اور آشا بھوسلے نے اسے سنسکرت میں گایا ہے۔ انہوں نے اس تناظر میں کہا کہ 'بھارت کی بہت سی زبانیں سنسکرت سے پیدا ہوئی ہیں'۔
- عزم و ارادہ کے سامنے مشکل حالات کوئی معنی نہیں رکھتے:
گانے کی ریکارڈنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'یہ سب سے مشکل حصہ تھا۔ ہم سب بھارت کے مختلف حصوں میں محصور ہیں اور اس کے باوجود ہم نے کسی نہ کسی طرح ٹیکنالوجی کی مدد سے انتظام کیا۔ ہمارے پاس پیشہ ور اسٹوڈیوز، سازوسامان یا تکنیکی ماہرین نہیں تھے'۔
یہ گانا 17 مئی یعنی آج ہی ریلیز کیا جائے گا۔