ڈاکٹر جے شنکر اس وقت ہند نیپال مشترکہ کمیشن کے پانچویں اجلاس کی شریک صدارت کرنے نیپال کے دورے پر ہیں۔
نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ کمار گیاولی اور ڈاکٹر جے شنکر نے اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت نیپال دوطرفہ تعلقات کی توسیع کا مکمل جائزہ بھی لیا۔
ڈاکٹر جے شنکر گیاولی کو مرکزی حکومت کی جانب سے 80.71 کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کریں گے جیساکہ حکومت ہند نے نیپال کے ترائی علاقوں میں سڑکوں کی بہتری کے لیے 500 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ زیر تعمیر سڑکوں میں سے چار منصوبے افتتاح کے لیے تیار ہیں۔
نیپال بھارت مشترکہ کمیشن کا قیام جون 1987 میں ہوا تھا۔ اس کی میٹنگیں باری باری سے نیپال اور بھارت میں ہوتی ہیں۔ مشترکہ کمیشن کی آخری میٹنگ اکتوبر 2016 میں نئی دہلی میں ہوئی تھی۔