سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کا آج انتقال ہوگیا، وہ طویل عرصہ تک رکن پارلیمان بھی رہے ۔ ان کا سنہ 2001 کا پارلیمان کا اجلاس ایک اہم ترین اجلاس تھا، جب کہ جسونت سنگھ کو بہترین رکن پارلیمان کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔
جس کا مطلب یہ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے پارلیمان کے اصول و ضوابط کو ملحوظ رکھتے ہوئے پارلیمان کے تمام سرمائی اجلاس میں پابندی کے ساتھ شرکت کی۔
بھارت کے سابق وزیردفاع جسونت سنگھ کا آج 82 برس کی عمر میں انتقال دارالحکومت دہلی کے آرمی ہسپتال میں ہوگیا۔
وہ طویل عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔
ان کے اتنقال پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیردفاع راجناتھ سنگھ گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
جسونت سنگھ کا شمار قد آور سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔
سنہ 2001 میں صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام نے انہیں بہترین پارلیمان کے خطاب سے نوازا تھا۔
سیاست میں آنے سے قبل وہ بھارتی فوج میں اپنی خدمات انجام دے چکے تھے۔سنہ 1950 سے 1960 کے دوران انہوں بھارتی فوج میں کام کیا تھا۔
مزید پڑھیں:سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کا انتقال
جسونت سنگھ نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ایک اجلاس میں یادگاری تقریر کی تھی، اس خطبہ کا ایک حصہ ڈی ڈی نینشل کے شکریہ کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔