جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج مختلف کالجوں سے آئے ہوئے طالب علموں نے صوبائی کمشنر جموں کے دفتر تک ایک احتجاجی ریلی نکالی اور صوبائی کمشنر کے دفتر پر احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ان کے امتحانات کو موخر کردیا جائے۔ طالب علموں کا کہنا تھا کلسٹر یونیورسٹی نے سمسٹر سسٹم لاگو کرکے طالب علموں کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں۔
5 اگست سے جموں کشمیر کے حالات ٹھیک نہ ہونے کے باعث تعلیمی ادارے بند رہے۔ طلبہ اس وقت امتحان دینے کے موقف میں نہیں ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے امتحانات منعقد کرنے کی تاریخ مقرر کردی ہے۔