تفصیلات کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں پولیس نے دیر شبتقریباً 4 بجے تلاشی کاروائی شروع کی جس کے جواب میں عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔
لیکن سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 4 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ دریں اثنا آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 3اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
فوجی ترجمان راجیش کالیا نے 4 عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔