انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اکابرین کی تاریخ اور خدمات سے آگاہ کرانے کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ صدسالہ تقریبات اور پروگراموں کو ضلعی و ریاستی سطح پر بھی منعقد کیا جائے اور جمعیۃ علماء ہند کے اکابر پر مزید سیمینار اور کانفرنس منعقد کرکے جمعیۃکے پیغام کو عام کیا جائے۔
صدسالہ تقریب کے لئے دیوبند میں عظیم الشان اجلاس 20، تا22نومبر کو منعقد کیا جائے گا اور اس سے پہلے تمام صوبائی جمعیتیں اپنے اپنے علاقوں میں جمعیۃ سے وابستہ شخصیات پر سیمینار یاپروگرام منعقد کریں گے۔
جمعیۃ علما کا نومبر میں صد سالہ اجلاس - جمعیۃ علما کا نومبر میں صد سالہ اجلاس
جمعیۃ علما ہند کی سوسالہ تاریخ، ملت اسلامیہ ہند کی تاریخ ہے جس سے نہ صرف ہماری جہد وجہد، قربانیاں اور حصولیابیاں وابستہ ہیں بلکہ نسل نو کے لیے اس میں رہنمائی کے اسباب بھی ہیں۔یہ بات جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جمعیۃ علمائے ہند کی صدسالہ تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اکابرین کی تاریخ اور خدمات سے آگاہ کرانے کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ صدسالہ تقریبات اور پروگراموں کو ضلعی و ریاستی سطح پر بھی منعقد کیا جائے اور جمعیۃ علماء ہند کے اکابر پر مزید سیمینار اور کانفرنس منعقد کرکے جمعیۃکے پیغام کو عام کیا جائے۔
صدسالہ تقریب کے لئے دیوبند میں عظیم الشان اجلاس 20، تا22نومبر کو منعقد کیا جائے گا اور اس سے پہلے تمام صوبائی جمعیتیں اپنے اپنے علاقوں میں جمعیۃ سے وابستہ شخصیات پر سیمینار یاپروگرام منعقد کریں گے۔
news
Conclusion: