جمعیت علماء ہند کے صدر قاری عثمان صاحب نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ یہ جمعیت کا پرانا موقف ہے، اس لئے ہر وہ تحریک جو کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرتی ہے، اس وہ کے خلاف ہیں'۔
کشمیری عوام کو درپیش مسائل کے تعلق سے قاری عثمان نے کہا کہ 'حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کشمیری عوام کے جان و مال کی حفاظت کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'کشمیر کو جو مسائل درپیش ہیں ان کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے'۔
پاکستان کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال پر مولانا نے کہا کہ پاکستان اپنے کام سے کام رکھے۔