ETV Bharat / bharat

ایودھیا میں مسجد کی تعمیر، پروفیسر ایس ایم اختر کنسلٹنٹ آرکیٹکٹ مقرر - professor sm akhtar

بھارت کی ممتاز دانش گاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسر ایس ایم اختر کو ایودھیا کے دھنی پور میں مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں کنسلٹنٹ آرکیٹکٹ مقرر کیا گیا ہے۔

jamia millia professor appointed consultant architect for mosque to be built in ayodhya's dhannipur
ایودھیا میں مسجد کی تعمیر، پروفیسر ایس ایم اختر کنسلٹنٹ آرکیٹکٹ مقرر
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 11:19 AM IST

دارالحکومت نئی دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹیکچر کے صدر پروفیسر ایس ایم اختر کو انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) ٹرسٹ نے ایودھیا کے دھنی پور گاؤں میں سپریم کورٹ کے ذریعہ دی گئی اراضی پر تعمیر ہونے والی مسجد کے نقشے کو حتمی شکل دینے کے لیے کنسلٹنٹ آرکیٹکٹ کے طور پر مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش سنی مرکزی وقف بورڈ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر اترپردیش حکومت کے ذریعہ ایودھیا میں الاٹ کی گئی اراضی پر مسجد اور دیگر سہولیات کی تعمیر کے لئے 15 رکنی انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) ٹرسٹ تشکیل دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ایودھیا اراضی کیس میں سپریم کورٹ نے گذشتہ برس نو نومبر کو مرکزی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ مسجد کی تعمیر کے لئے ایودھیا میں سنی وقف بورڈ کو زمین فراہم کرے اور اس کے لئے ایک ٹرسٹ قائم کرے۔

عدالت عظمی نے حکومت کو مزید ہدایت دی تھی کہ سنی وقف بورڈ کو مسجد کی تعمیر کے لئے ایودھیا میں ہی متبادل پانچ ایکڑ اراضی مختص کی جائے۔

فروری میں اتر پردیش سنی مرکزی وقف بورڈ نے ایودھیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے فراہم کردہ پانچ ایکڑ اراضی کو قبول کرلیا۔

بورڈ کے ذریعہ جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ٹرسٹ مسجد کے علاوہ ایک رفاہی اسپتال، پبلک لائبریری اور ہند اسلامی تہذیب کے ورثے کو ظاہر کرنے والا ایک سنٹر بھی تعمیر کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.