واضح رہے کہ 14 فروری کو تامل ناڈو کے دارالحکومت چینئی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے لوگوں کے خلاف پولیس کارروائی کی گئی تھی۔
اور آج اسی پولیس کارروائی کے خلاف دہلی میں واقع تامل ناڈو ہاؤس کے باہر جامعہ کو-آرڈینشن کمیٹی کے ممبران شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کررہے تھے جس کے بعد پولیس نے 27 طلبأ کو گرفتار کر مندر مارگ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔