جماعت اسلامی کے نائب امیر انجینئر محمد سلیم نے شہریت ترمیمی بل کے خطرناک مضمرات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے متحدہ مورچہ بندی پر زور دیا۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران جماعت کے سینیئر رکن انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ ' شہریت ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں منظور کرانا آسان نہیں ہوگا، اس سے پہلے بھی حکومت اس سلسلے میں کو شش کر چکی ہے، مگر کامیابی ہاتھ نہیں آئی'۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ' صرف ہم ہی اس بل کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں بلکہ ایک بڑا طبقہ بل کی مخالفت کر رہا ہے۔'
جماعت کے اعلی ذمہ دار نے شمالی مشرقی ریاستوں میں شہریت بل کے عدم نفاذ کے وعدے کے بعد مخالفت کم ہونے کی بات کی تردید کی اور کہا کہ شمالی مشرق ریاستوں میں مخالفت اب بھی جاری ہے۔