نڈا نے ٹوئٹ کیا کہ آسام کے کوکرا جھاڑ اس تاریخی موقع پر مسٹر نریندر مودی جی کا خیر مقدم کرنے کے لئے بے تاب ہے۔ بوڈو امن معاہدہ آسام میں تاریخ بنانے کے لیے تیار ہے اور ریاست شدت پسندی سے اب ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔
وزیراعظم نے بھی جمعہ کی صبح ٹوئٹ کیا کہ 'میں آج کوکراجھاڑ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کروں گا۔ ہم بوڈو معاہدے پر دستخط کریں گے جس سے عشروں سے جاری مسائل کا خاتمہ ہوگا'۔
مودی نے کہا کہ یہ امن اور ترقی کے ایک نئے عہد کی ابتداکی نشانی ہے۔ بوڈو معاہدے سے نوجوانوں کو اپنی خواہشات کی تکمیل میں مدد ملے گی۔