ETV Bharat / bharat

'جموں و کشمیر کو جلد ریاست کا درجہ دیا جائے گا' - بی جے پی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو جموں و کشمیر

بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے حق میں ہے، جبکہ خطے میں جلد ہی حد بندی شروع کردی جائے گی۔

ram madhav jammu
ram madhav jammu
author img

By

Published : Dec 28, 2019, 8:46 AM IST

مرکزی حکومت کے انتظام جموں کشمیر میں بی جے پی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے حق میں ہے، اتنا ہی نہیں بلکہ علاقے میں مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ بھی کیا جائے گا اور خطے میں جلد ہی حد بندی شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو جموں و کشمیر کے دورے پر تھے، اس دوران انھوں نے جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

جموں کشمیر کے صوبہ جموں کے لوگوں نے مرکز سے ریاست کی مانگ کی تھی، جس کے بعد رام مادھو نےایک پریس کانفرینس کے دوران کہا 'جموں و کشمیرکو جلد ہی ریاست کا درجہ دیا جائے گا اور علاقے کی حد بندی شروع کی جائے گی'۔

بی جے پی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے حق میں ہے

انھوں نے کہا 'جموں و کشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق ہیں، گذشتہ پانچ ماہ کے دوران کشمیر میں کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے، وہیں اس بار بورڈ کے دسوئیں اور بارہویں کے امتحانات میں 99 فیصد طالب علموں نے حصہ لیا ہے'۔

جموں و کشمیر میں عائد پابندیوں کو لے کر کہا 'ہم چاہتے ہیں جموں و کشمیر میں تمام پابندیاں ہٹا دی جائیں، اور جہاں تک سیاسی رہنماوں کی رہائی کی بات ہے، 100 سے بھی کم رہنما نظر بند ہیں، باقی بچے ہوئے رہنماوں کو رہا کر دیا ہے'۔

ملک بھر میں این آر سی اور سی اے اے کے مخالف مظاہروں پر انھوں نے کہا 'ہم سی اے اے کے خلاف ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ اپوزیشن اور فرقہ وارانہ طاقتیں سی اے اے کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہی ہیں۔ میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ فرقہ وارانہ قوتوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، سی اے اے کے خلاف جھوٹ کا پروپیگنڈا تیار کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے مسلمان بھی بھارتی دفعات کے مطابق بھارتی شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، جس سے انہیں شہریت مل سکتی ہے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.