ETV Bharat / bharat

'چین ہماری سرحدوں میں داخل ہوا تھا یہ ثابت ہو گیا' - سرحدوں میں داخل ہوا تھا یہ ثابت ہو گیا

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چینی فوج کا ایل اے سی پر پیچھے ہٹنے کا مطلب ہے کہ وہ ہماری سرحدوں میں داخل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی طرح چینی فوج سخت ہمالیائی موسم کا عادی نہیں ہے اور یہ ان کے پیچھے ہٹنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ہمارے جو خدشات تھے وہ سچ ثابت ہوئے۔

چین ہماری سرحدوں میں داخل ہوا تھا یہ ثابت ہو گیا:۔ادھیر چودھری

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 7:51 PM IST

کانگریس کے رہنما ادھیر چودھری کا کہنا ہے کہ چینی فوج کا گلوان وادی سے پیچھے ہٹنے کا مطلب ہے کہ ہمارے خدشات صحیح تھے۔چینی فوج ہماری سرحدوں میں داخل ہوئی تھی۔ادھیر چودھری نے اس سلسلے میں آج ٹویٹ کیا ہے۔

چین ہماری سرحدوں میں داخل ہوا تھا یہ ثابت ہو گیا:۔ادھیر چودھری
چین ہماری سرحدوں میں داخل ہوا تھا یہ ثابت ہو گیا:۔ادھیر چودھری

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ چینی فوج کو سخت ترین ہمالیائی موسم کا تجربہ نہیں ہے۔ایسے میں ان کا اس علاقے میں زیادہ دن ٹہرنا مشکل ہے۔ایسے میں چین کا گلوان وادی سے اپنی فوج کو پیچھے ہٹنے کے اعلان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ چینی فوج ہماری سرحد میں داخل ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہو سکتا ہے چینی دوسرے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کریں لیکن جب تک تمام چیزیں اپنی پہلی حالت میں نہیں لوٹ جاتی ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے اور نہ ایک انچ بھی زمین سے دستبردار ہوں گے۔
چین نے گزشتہ روز اپنے فوج کو دو کیلو میٹر پیچھے کر لیا تھا۔چین نے اپنی گاڑیوں کو ہٹا لیا ہے۔لیکن گلوان ندی کے قریب ابھی بھی چین کی اسلحے سی مزین گاڑیاں موجود ہیں۔ہندوستانی فوج اس طرف نظر رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ ہند چین سرحد پر کشیدگی کے بعد سے کانگریس کی طرف سے حقائق سامنے لانا کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو خطاب کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ملک کی سرحد میں دراندازی نہیں ہوئی ہے۔جبکہ مختلف ذرائع سے ملنے والی خبروں پر رد عمل کرتے ہوئے کانگریس نے مودی حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا تھا۔پارلیمینٹ میں کانگریس کےرہنما ادھیر چودھری نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح میٹنگ کے بعد چینی فوج کے دو کیلو میٹر پیچھے ہٹنے کی خبر پر کہا کہ اس سے بات واضح ہوگئی کہ چینی ہماری سرحد میں داخل ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.