مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں مذہبی منافرت عروج پر مدرسہ اساتذہ کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر گیسٹ ہاؤس نے پہلے سے طے شدہ کمرہ دینے سے انکار کر دیا۔
اس پر کولکاتا شہر کے دانشوروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پولس نے اس معاملے میں شکایت درج کرتے ہوئے دونوں گیسٹ ہاؤس سے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کولکاتا کے سالٹ لیک علاقے میں دو گیسٹ ہاؤس میں مالدہ ضلع کے دس اساتذہ نے پہلے سے کمرہ کرایے پر لے رکھا تھا، لیکن اس کے باوجود ان کو ہزیمت اٹھانی پڑی۔
مالدہ ضلع سے یہ دس اساتذہ وکاس بھون میں اسکول کے کام سے آئے تھے۔کام ختم یونے کے بعد جب کمرے میں آرام کرنے پہنچے تو ان کو گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
اس معاملے میں پولس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔پولس نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہے ہیں اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔