بتایا جا رہا ہے کہ یہ تقاریب سال بھرجاری رہیں گی۔ صدی پروگرام میں نمائش، اسکولی بچوں کے لیے مختلف مقابلے، جرنلزم ایوارڈ اور اہم شخصیتوں کی تقاریر بھی شامل ہیں۔
یہ پروگرام 12 اگست سے بھارت کے 100 منتخب شہروں میں منعقد کی جائیں گی۔ اس کا اختتام 12 اگست 2020 کو ہوگا۔
اہم تقریب 12 اگست 2019 کو احمد آباد میں 10بجے دن ڈاکٹر سارابھائی کے آبائی مقام پر منعقد کی جائے گی۔
اس تقریب میں اسرو اور دیگر اداروں کی اہم شخصیات حصہ لیں گی جبکہ اختتامی تقریب 12 اگست 2020 کو تروننتاپورم میں ہوگی۔
دو گھنٹے طویل افتتاحی پروگرام کے موقع پر سارابھائی کی یاد میں ایک یادگاری سکہ بھی جاری کیاجائے گا۔
ساتھ ہی 'اسپیس آن وہیلس' بس کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ جس کے اندر خلا سے متعلق مختلف معلومات ہوں گی۔
اسرو، کافی ٹیبل بک اور سارا بھائی کی زندگی پر تصویری البم بھی جاری کرے گا۔