ETV Bharat / bharat

'اسرائیلی سفارت خانہ اور سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا'

دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر کل ایک دھماکہ ہوا ہے، اس دھماکے کے بعد بھارت نے کہا کہ 'اسرائیلی سفارت خانہ اور سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا'۔

اسرائیلی سفارت خانہ اور سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 8:50 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب جمعہ کی شام کو ہوئے دھماکے بعد بھارت نے اسرائیلی حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے سفارتخانے اور اس کے سفارتکاروں کے حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اورقصورواروں کو پکڑنے کے لیےکوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے اسرائیل کے وزیر خارجہ گبی اشکنازی سے بات کی اور انہیں یہ یقین دہانی کرائی ہے۔

دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر ایک دھماکہ ہوا تھا اس دھماکے میں چار سے پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا

ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہند نے اس واقعہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور وہ اس پر کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بعدازاں خارجہ سیکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے اسرائیل کے خارجہ سیکریٹری ایلن اوشپتز سے اور وزارت خارجہ میں سیکریٹری سنجے بھٹاچاریہ نے بھارت میں اسرائیل کے سفیر رون مالکا سے بات کی۔

واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی کے انتہائی پوش علاقے اورنگ زیب روڈ پر واقع اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک جمعہ کی شام ایک بم دھماکے کی خبر پر افراتفری پھیل گئی تھی۔

اسرائیلی سفارت خانہ اور سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا
اسرائیلی سفارت خانہ اور سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ رہی ہے وہیں دہلی پولیس کی سپیشل سیل کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر وہاں دھماکے کے شواہد اکٹھے کیے۔

اس کے ساتھ ہی آس پاس کے علاقے میں چیکنگ بھی شروع کردی گئی تھی تاہم واقعہ کے بعد دہلی پولیس نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے جبکہ جائے واردات پر کثیر تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کل دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر ایک دھماکہ ہوا تھا اس دھماکے میں چار سے پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.