ETV Bharat / bharat

اسلام میں مرد و عورتوں کو یکساں حقوق حاصل:مولانا خالدرشید

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تفہیم شریعت کمیٹی کے زیر اہتمام مولانا عتیق احمد بستوی (کنوینر دارالقضاء) کی صدارت میں دارالعلوم فرنگی محلی لکھنؤ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی
author img

By

Published : Mar 31, 2019, 3:27 PM IST

سمینار کا عنوان 'مسلم پرسنل لاء سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت' تھا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن و لکھنؤ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذہب اسلام نے مرد اور عورتوں کو برابر کے حقوق دیے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

جہاں تک نکاح اور طلاق کا سوال ہے تو لڑکی کی مرضی کے بغیر قاضی یا کوئی بھی مرد کتنا بھی کوشش کرلے نکاح اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک لڑکی نکاح کو قبول نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک طلاق کا سوال ہے تو مسلم سماج میں طلاق کے مسئلے انتہائی کم یعنی ایک فیصد سے بھی کم ہے، جبکہ غیر مسلمان میں طلاق کی شرح مسلمانوں سے زیادہ ہے۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بتایا کہ اس سیمینار میں بڑے بڑے وکلاء حضرات بھی تشریف لائے ہوئے ہیں تا کہ ان کے سامنے طلاق کا مسئلہ آئے تو شریعت کی روشنی میں وہ اس کا جواب دے سکیں۔

Intro:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تفہیم شریعت کمیٹی کے زیراہتمام مولانا عتیق احمد بستوی کنوینر دارالقضاء کے صدارت میں دارالعلوم فرنگی محل لکھنؤ میں ایک سیمینار ہوا جس کا عنوان "مسلم پرسنل لاء سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت۔"

Body:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن و لکھنؤ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذہب اسلام نے مرد اور عورتوں کو برابر کے حقوق دیے ہیں۔

جہاں تک نکاح اور طلاق کا سوال ہے تو بنا لڑکی کی مرضی کے قاضی یا کوئی مرد کتنا بھی کوشش کرلیں، لیکن نکاح نہیں ہوسکتا۔ جب تک کی لڑکی نکاح کو قبول نہ کرے۔

یہاں تک طلاق کا سوال ہے تو مسلم سماج میں طلاق کے مسئلے زیرو پوائنٹ 5 فیصد ہی ہیں، جبکہ غیر مسلمانوں میں یہ تین 53فیصد ہیں۔

لیکن میڈیا نے اس معاملے کو اتنا طول دیا کہ ایسا لگتا ہے کہ مسلمانوں کے ہر گھر میں طلاق شدہ عورتیں بیٹھی ہوئی ہیں۔ اسلامی شریعت نے خواتین کو یہ حق دیا ہے کہ اگر ان کا شوہر ان پر ظلم و زیادتی کرتا ہو، تو ان سے الگ ہونے کا بھی حق ملا ہوا ہے۔

ایسے ظالم شوہروں سے الگ ہونے کے لئے انہیں دارالقضاء یا خلع کے ذریعے نکاح فسق کر سکتی ہیں۔ اور اپنی زندگی نئے سرے سے شروع کرسکتی ہیں۔

Conclusion:مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بتایا کہ اس سیمینار میں بڑے بڑے وکلاء حضرات بھی تشریف لائے ہوئے ہیں، تا کہ ان کے سامنے طلاق کا مسئلہ آئے تو شریعت کی روشنی میں وہ اس کا جواب دے سکیں۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.