ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کے خلاف سارک ممالک متحد؟ - یڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مباحثہ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے خلاف سارک ممالک سے متحدہ ہوکر حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا ہے جس پر متعدد ممالک کے رہنماؤں نے اپنا رد عمل بھی ظاہر کیا ہے۔

Is SAARC countries going to fight against coronavirus?
فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 11:40 PM IST

خیال رہے کہ کووڈ ۔19 اب ایک عالمی وبا بن گیا ہے جس کی زد میں اب تک تقریباً 116 ممالک آچکے ہیں، جبکہ متعدد ممالک نے تو ایمرجنسی بھی نافذ کردی ہے۔

اس ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ایک ٹویٹ میں کہا میں یہ تجویز کرنا چاہوں گا کہ 'سارک کی قیادت کرنے والے ممالک کورونا وائرس کے مقابلے کیلئے ایک سخت حکمتِ عملی مرتب کرے۔ ہم اپنے شہریوں کو صحت مند رکھنے پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مباحثہ کرسکتے ہیں۔ ہم ایک ساتھ مل کر دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کرسکتے ہیں اور ایک صحت مند دنیا کے لیے تعاون دے سکتے ہیں۔

حالانکہ وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق ابھی تک ویڈیو کانفرنسنگ کے انعقاد کے لیے کوئی اقدامات تو نہیں کیے گئے ہیں، جیسا کہ وزیرِ اعظم نے ٹویٹ کرکے تجویز دی ہے، تاہم اس تجویز کا علاقائی لیڈروں نے خیرمقدم کیا ہے۔ مالدیپ کے صدر ابراہیم صالح نے ٹوئٹ کرکے ردِ عمل ظاہر کی اور لکھا کہ اس اہم مسئلے کو لیکر پہل کرنے وہ وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔ کووِڈ 19کو شکست دینے کے لیے مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔ مالدیپ اس تجویز کا خیرمقدم کرتا ہے اور پوری طرح سے اس علاقائی کوشش کی حمایت کرے گا۔

سری لنکا کے صدر گوٹابیا راجاپکسا نے بھی اسی طرح کے مثبت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا 'اس عظیم پہل کیلئے آپ کا شکریہ نریندر مودی۔ سری لنکا مباحثے میں شریک ہونے کیلئے تیار ہے اور اپنے تجربات و بہترین عمل کا تبادلہ کرنے اور دیگر سارک ممبران سے سیکھنے پر آمادہ ہے۔ آئیے آزمائش کے اس وقت پر ہم یکجہتی کیلئے متحد ہوجائیں اور اپنے شہریوں کو محفوظ رکھیں۔

جہاں بنگلہ دیش اور افغانستان کی طرف سے وزیرِ اعظم مودی کی تجویز پر ردِ عمل آنا ابھی باقی ہے، وہیں پاکستان، نیپال اور بھوٹان نے بھی اسکا خیرمقدم کیا ہے۔ نیپال کے وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں سارک ممالک کی قیادت کی جانب سے کوروناوائرس سے لڑنے کی سخت حکمتِ عملی مرتب کرنے کے لیے وزیرِ اعظم مودی نریندرامودی کے پیش کردہ خیال کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ میری حکومت شہریوں کو مہلک بیماری سے بچانے کے لیے سارک ممبر ممالک کے قریب رہ کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

بھوٹان کے وزیرِ اعظم نے بھی ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ 'اسی کو قیادت کہتے ہیں'۔ ایسے موقع پر ہمیں متحد ہوکر ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔ چھوٹی معیشتیں متاثر ہوتی ہیں لہٰذا ہمیں لازماً ایک دوسرے کا تعاون کرنا چاہیئے۔ آپ کی قیادت میں ہم جلد ہی ایک با اثر نتیجہ دیکھیں گے اور مجھے اس بات پر کوئی شک نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.