بھارتی کرکٹ ٹیم کے شاندار بلے باز سریش رینا آئی پی ایل میں چینئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ آئی پی ایل میں اب تک 177 میچ کھیل چکے ہیں۔
گذشتہ روز چینئی سپر کنگز اور رائل چیلینجر بنگلور کےمابین مقابلہ تھا، جس میں چینئی نے بنگلور کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں رینا نے 19 رنز بنائے تھے۔
سریش رینا نے اس میچ میں 15 واں رن بناتے ہی آئی پی ایل میں 5000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
آئی پی ایل میں رینا نے اب تک 177 میچوں میں 5004 رن بنائے ہیں۔
اسی کے ساتھ وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں 5000 رن بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
اس کے علاوہ رینا آئی پی ایل میں 35 نصف سنچری بناکر دسرے نمبر پر ہیں جبکہ گوتم گمبھیر اور ڈیوڈ وارنر 36 نصف سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے مقام پر ہیں۔