ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: راجستھان اور بنگلور کی نظریں پہلی فتح پر مرکوز

author img

By

Published : Apr 2, 2019, 11:21 AM IST

آئی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن میں آج دو ایسی ٹیموں کا سامنا ہوگا جو ابھی تک جیت کی تلاش میں ہیں، میچ جئے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں رات 8 بجے شروع ہوگا۔

رائل چیلینجرز بنگلور اور راجستھان رائلز

آئی پی ایل میں آج راجستھان رائلز اور رائل چیلینجرز بنگلور کے مابین مقابلہ ہوگا۔ دونوں ہی ٹیمیں اپنے شروعاتی تینوں میچ گنوا چکی ہیں۔

پوانٹس ٹیبل میں راجستھان رائلز 7 ویں جبکہ بنگلور 8 ویں مقام پر ہے۔

اتوارکے روز ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، راجستھان رائلز کو چینئی سپر کنگز نے جبکہ رائل چیلینجرز بنگلور کو حیدرآباد نے شکست دی تھی۔

ویڈیو دیکھیں

دونوں ٹیموں کی کارکردگی اب تک مایوس کن رہی ہے اور رواں برس آئی پی ایل کے سفر میں نئی جان ڈالنے کے لیے دونوں ٹیموں کو جیت کی سخت ضرورت ہے۔

رائل چیلینجرز بنگلور کو گذشتہ میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں شرمناک ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں بنگلور ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں ناکام ثابت ہوئی تھی۔

رائل چیلینجرز بنگلور کی بلے بازی کا مکمل انحصار وراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرس پر ہے، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل بھروسہ نہیں ہے۔

جبکہ گیند بازی کے شعبے میں رائل چیلینجرز بنگلور ہمیشہ سے غیر متوازن رہی ہے اور اچھے گیندباز کے لیے جوجھ رہی ہے۔

دوسری جانب راجستھان رائلز کی بلے بازی متوازن تو ہے لیکن جیت کے قریب پہنچ کر بھٹک جاتے ہیں، اس ٹیم کے پاس جوس بٹلر، اسٹیو اسمتھ، اجنکیا رہانے اور بین اسٹوکس جیسے بہترین بکے باز موجود ہیں جو بڑا اسکور بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جنکہ گیندبازی میں بنگلور کی طرح یہ ٹیم بھی اچھے گیند باز کی تلاش میں ہے، اس ٹیم کے پاس جئے دیو اناد کٹ، دھول کلکرنی، شریس گوپال اور بین اسٹوکس جیسے گیند باز نوجود ہیں لیکن یہ گیندباز ٹیم کے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔

مجموعی طور پر آج کے میچ میں کم از کم ایک ٹیم کی جیت کی تلاش تو ضرور ختم ہوگی۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.