ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے شروع ہونا ہے۔آئی پی ایل میں کورونا انفیکشن کا یہ چودھواں معاملہ ہے۔ اس سے پہلے چنئی سپرکنگس کے دو کھلاڑیوں سمیت تیرہ اراکین کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جو اب چودہ دن کے آئسولیشن سے گزررہے ہیں۔
دہلی کیپیٹلس نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ' اس کے معاون فیزیوتھیراپسٹ کوروناسے متاثر پائے گئے ہیں۔ وہ ابھی قرنطینہ میں ہیں، دوبئی آنے کے بعد ان کے دو ٹسٹ نگیٹیو آئے تھے۔ لیکن ان کا تیسرا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔
ٹیم نے بتایا ہے کہ معاون فیزیوتھیراپسٹ ابھی تک ٹیم کے کسی کھلاڑی یا اسٹاف سے نہیں ملے ہیں۔ انہیں فوری طور سے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے اور وہ دوبئی کے آئسولیشن سینٹر میں چودہ دنوں رہیں گے۔
مزید پڑھیں:
آئی پی ایل 2020 کا شیڈول جاری
واضح رہےکہ'بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اس بار آئی پی ایل کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا جا رہا ہے، جس کے میچوں کے شیڈول کا ناظرین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ دنیا کے سب سے مقبول ٹی 20 لیگ آئی پی ایل کے تمام میچوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، آئی اپی ایل کے 13 ویں سیزن کا آغاز 19 ستمبر کو ابوظہبی میں ہوگا اور افتتاحی میچ میں چنئی سُپر کنگز اور ممبئی انڈینز آمنے سامنے ہوں گے۔'