ETV Bharat / bharat

کیرالہ کی مسجد میں بھیڑ اکھٹا ہونے سے روکنے کے لیے اسمارٹ کارڈ سسٹم متعارف

کیرالہ کے ضلع کوذی کوڈ کے علاقہ کوٹیچیرا میں کووڈ 19 وبائی مرض کے درمیان مسجد میں بھیڑ اکھٹا ہونے سے روکنے کے لیے مسجد انتظامیہ نے ایک اسمارٹ کارڈ سسٹم متعارف کروایا ہے۔

کیرالہ کی مسجد میں بھیڑ اکھٹا ہونے سے روکنے کے لیے اسمارٹ کارڈ سسٹم متعارف
کیرالہ کی مسجد میں بھیڑ اکھٹا ہونے سے روکنے کے لیے اسمارٹ کارڈ سسٹم متعارف
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 4:09 PM IST

مسجد کمیٹی نے مصلیوں کو اسمارٹ کارڈ جاری کرتے ہوئے سماجی دوری کو فروغ دے رہی ہے۔ مسجد کے اطراف رہنے والے مصلیوں کو اسماٹ کارڈز دیے جارہے ہیں جن پر نمبر بھیں ہیں۔

ایک بار جب کوئی مسجد میں داخل ہوتا ہے تو اسے سینٹائیزر سے ہاتھ صاف کرنا پڑتا ہے اور انہیں کیمرے کے سامنے اپنی شناخت بھی ظاہر کرنی پڑتی ہے اس خود کار نظام میں گھر کا پتہ اور فون نمبر خود بخود محفوظ ہوجاتے ہیں۔

مسجد کمیٹی کے ایک رکن محمد سجاد نے بتایا کہ دوسری مرتبہ جب کوئی شخص نماز کے لیے آتا ہے تو اسے صرف اسمارٹ کارڈ نمبر کہنا پڑتا ہے اور کمیرے میں موجود فارم میں دوسری تفصیلات خود بخود بھر جاتی ہیں۔

کارڈ مشین میں لگانے سے مسجد کا دروازہ خود بخود کھل جاتا ہے دروازہ میں ایک سنسر لگایا گیا ہے اس کے علاوہ نماز کے لیے کھڑے ہونے کی جگہ پر نشانات بھی لگائے گئے ہیں تا کہ سماجی دوری پر عمل کیا جاسکے۔

چند دن قبل کیرالہ حکومت نے عبادت گاہوں شاپنگ مالس اور رستورانوں کو سخت سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے اور ہدایت ناموں پر عمل کرنے کی سخت شرائط عائد کرتے ہوئے کھولنے کی اجازت دی تھی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.