لیکن جموں میں زمینی سطح پر صورت حال کچھ اور ہی ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہیں کہ جموں میں فی الحال موبائل انٹرنٹ خدمات بحال پوری طرح سے بحال نہیں کی گئی ہیں کیونکہ یہاں چند افراد کے موبائل پر انٹرنیٹ ہے تو چند افراد کے موبائل پر نہیں۔
ضلع جموں سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت، میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے جبکہ ابھی تک موبائل خدمات کو جموں خطے کے کسی بھی علاقے میں بحال نہیں کیا گیا تاہم لوگ یہاں اس امید میں ہیں کہ موبائل انٹرنیٹ خدمات جلد بحال ہوجائے۔
مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ جموں کے کل 10 اضلاع میں سے صرف چار اضلاع میں 2جی انٹرنیٹ خدمات جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز وزارت داخلہ نے تین صفحات پر مشتمل اپنے حکمنامے میں کہا تھا کہ جموں خطہ کے پانچ اضلاع جموں، سامبھا، کٹھوعہ، ادھم پور اور ریاسی میں پوسٹ پیڈ موبائیل پر '2 جی انٹرنیٹ خدمات' بحال کی جارہی ہیں، جن سے حکومت کی جانب سے اجازت دی گئی ویب سائٹس اور ای بینکنگ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔