شیروں کا شکار کرنا، خرید و فروخت، اسمگلنگ اور اس کے چمڑے کی غیر قانونی تجارت شیروں کے مستقبل پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔
عالمی یوم شیر کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت شیروں کے لیے ایک محفوظ مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے مطابق 2967 شیر بھارت میں موجود ہے۔
پر سال دنیا بھر میں 29 جولائی کو شیروں کے عالمی دن یعنی والڈ ٹائگرز ڈے منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد شیروں کی نسلوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
شیر کو عام طور بہادری اور جرأت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ شیروں کا وزن 250 تا 550 پونڈز کے درمیان ہوتا ہے۔ جن کی اوسط عمر 14 سے 20 برس ہوتی ہے۔
آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے ماہرین نے دی جنرل سائنس آف دی انوائرنمنٹ میں شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے نتیجے میں ہونے والی تبدیلیوں سےشیروں کی نسل کو خطرات پیدا کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے اکتوبر میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی موجودہ سطح میں کمی نہ ہوئی تو کرۂ ارض مزید گرم ہو جائے گا اور سنہ 2040 تک عالمی درجہ حرارت کی شدت میں مزید 2.7 ڈگری سیلیس کا اضافہ ہوجائے گا، جس سے پورے بنگلہ دیش میں نقصانات کے اثرات مرتب ہوں گے جو پہلے ہی انتہائی گنجان آباد اور غریب ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
نیشنل ٹائیگر کنسرویشن اتھارٹی کے مطابق بھارت کے مختلف ریاستوں میں شیروں کے اعداد و شمار
ریاستیں | سال 2006 | سال 2010 | سال 2014 |
کرناٹکا | 290 | 300 | 406 |
مدھیہ پردیش | 300 | 257 | 308 |
اتر کھنڈ | 178 | 227 | 340 |
راجستھان | 32 | 36 | 45 |
ٹامل ناڈو | 76 | 163 | 229 |
مہاراشٹرا | 103 | 169 | 190 |
کیرالہ | 46 | 71 | 136 |
اتر پردیش | 109 | 118 | 117 |
چھتیس گڑھ | 26 | 26 | 46 |
جھارکنڈ | عدم دستیاب | 10 | +3 |
سندربنز | عدم دستاب | 70 | 76 |
جملہ : بھارت | 1411 | 1706 | 2226 |
شیروں کے اقسام :
مختلف ممالک کے اعتبار سے شیروں کی الگ الگ درجہ بندی کی گئی ہے:
سائبیرین ٹائگرز
بنگالی ٹائگرز
ملائین ٹائگرز
ختم ہونے والی ذیلی نسلیں:
بالی ٹائگرز
کیسپین ٹائگرز
جاوا ٹائگرز
شیروں کے رنگ : عام طور پر شیروں کے سفید اور گولڈن رنگ ہوتے ہیں۔