پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ میں آپ سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں ۔ ایسے وقت دوست احباب کو قریب لاتے ہیں۔ مودی نے مزید کہا ، بھارت کووڈ 19 کے خلاف انسانیت کی لڑائی میں ہر ممکن مدد کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ کو ملیریا کی دوا ہائیڈرو برآمد کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے پر بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے امریکہ میں ڈرگس کی برآمد پر پابندی ختم کرنے کے ایک دن بعد ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ غیر معمولی اوقات میں دوستوں کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایچ سی کیو سے متعلق فیصلے کے لئے بھارت آکسیکلورو کوین اور بھارتی عوام کا شکریہ۔ آپ کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا!
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ذریعہ آکسیکلورو کوین کی شناخت کووڈ 19 کے علاج کی ممکنہ لائن کے طور پر کی گئی ہے اور اس کا نیویارک میں 1500 سے زیادہ کورونا وائرس کے مریضوں پر تجربہ کیا جارہا ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ یہ کام کرے گا ، شروعات میں یہ مثبت نتائج دے رہا ہے۔ ٹرمپ نے 29 ملین سے زیادہ ہائیڈرو آکسیکلورو کوین کے ڈوز کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے منگوائے ہیں۔
صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی نے گذشتہ ہفتے فون پر بات کی تھی۔ کال کے دوران ٹرمپ نے مودی سے ہائیڈرو آکسیکلورو کوین کو امریکی برآمد پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی جس کا بھارت بہت بڑا پروڈیوسر ہے۔