ETV Bharat / bharat

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہند روس کا باہمی تعاون

سلامتی کونسل میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت اور روس تعاون میں اضافہ کریں گے۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہند روس کا باہمی تعاون
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہند روس کا باہمی تعاون
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 1:59 AM IST

بھارت اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت مختلف کثیر جہتی فورموں پر انسداد دہشت گردی کے خلاف مقابلہ کے بارے میں باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ سے متعلق امور پر دونوں ملکوں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانا کے مقصد سے ماسکو میں آج ہونے والی سرکاری سطح کی بات چیت میں یہ اتفاق ہوا-

بھارتیہ وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں سکریٹری اور روسی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سرگئی واسیلیویچ ورشین نے کی تھی۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہند روس کا باہمی تعاون
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہند روس کا باہمی تعاون

وزارت خارجہ نے کہا کہ روس نے یکم جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بھارت کی عارضی رکنیت کا خیرمقدم کیا۔

سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل امور اور حالیہ واقعات پر دونوں فریقوں نے وسیع تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی فورموں میں باہمی تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

بھارتیہ وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی میعاد کے دوان روس کو اپنی ترجیح سے آگاہ کیا اور اسی طرح کے چیلنجز پر ہند روسی خصوصی اور مراعات یافتہ شراکت داری کے جذبے کے ساتھ مزید قریب سے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.