اس میں دنیا بھر کی ایک ہزار کے قریب کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، ایشیاء کا یہ سب سے بڑا دفاعی نمائش ہے، اس سے قبل 2018 میں چنئی میں ڈیفنس ایکسپو کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ڈیفنس ایکسپو 2020 میں ملک کے متعدد دفاعی مصنوعات بھی نظر آئیں گی، اس پروگرام میں تقریبا 40 ممالک کے وزرائے دفاع حصہ لے رہے ہیں، دفاعی سامان تیار کرنے والی تقریبا ایک ہزار کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش لگائیں گی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ ڈیفنس ایکسپو کئی معنوں میں اہم ہے اور لکھنؤ میں اس دفاعی نمائش کا انعقاد مودئی جی کی دین ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'آپ سب جانتے ہیں کہ ہم نے اتر پردیش اور تمل ناڈو دو جگہ پر ڈیفنس کوریڈور کا افتتاح کیا ہے اور یہ دونوں آنے والے وقت میں دنیا میں سب سے زیادہ اول مقام پر ہوں گے، وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے میک ان انڈیا کے تحت ہونے والے کام کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں'۔
واضح رہے کہ پروگرام میں تینوں فوج کے سربراہ اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت بھی موجود ہیں۔
بھارت اور بیرون ملک سے چھوٹی اور بڑی کمپنیز بھی ڈیفینس ایکسپو میں ہتھیاروں کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
بھارت اور بیرون ملک سے چھوٹی اور بڑی کمپنیز بھی ڈیفینس ایکسپو میں ہتھیاروں کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اس کے علاوہ ڈی آر ڈی او سمیت ملک کے لئے دفاعی مصنوعات تیار کرنے اور تحقیق کرنے والی ایجنسیاں اور کمپنیاں ملک کا اعزاز بڑھاتے ہوئے اپنے ہتھیار کا مظاہرہ کریں گی۔
اس دوران آٹھ ٹیکنالوجی گروپ ایروناٹیکل سسٹمز، آرمامینٹ اینڈ کامبینٹ انجینئرنگ، الیکٹرانکس اور مواصلاتی نظام، لائف سائنسز، مائیکرو الیکٹرانک ڈوائسز اینڈ کمپیوٹیشنل سسٹمز میزائل اور اسٹریٹیجک سسٹمز سے لے کر بحریہ نظام کو پیش کیا جائے گا۔
بری فوج کے ہتھیاروں میں پناكا ملٹی بیرل راکٹ لانچر اور دھنش توپ کے علاوہ انٹیگریٹیڈ ملٹيپفیكیشن سائٹ، اسمال آرمس اعلی درجے کے ہولوگرافک سائٹ، آئی سیف لیزر، نائٹ ویژن ڈیوائسز، بارڈر سرولانس سسٹم، لیزر آرڈیننس ڈسپوزل نظام، لیزر ڈیجلرز کا بھی مظاہرہ ہوگا۔
منگل کے روز وزارت دفاع کے تعلقات عامہ کے افسر گارگی ملک سنہا نے کہا کہ 'ڈیفینس ایکسپو میں شرکت کے لئے 989 سے زائدہ کمپنیوں نے اندراج کیا ہے۔ ان میں یو ایس اے، برازیل، فرانس اور ناروے سمیت متعدد ممالک کی 165 کمپنیاں شامل ہیں۔'
سنہا نے مزید بتایا کہ 'لکھنؤ میں ہونے والے میگا ایونٹ ڈیفنیس ایکسپو کا یہ 11 واں ایڈیشن ہے۔ اس سے قبل سنہ 2018 میں چنئی میں منعقد ہوا تھا، چنئی میں ہونے والے ڈیفینس ایکسپو میں مجموعی طور پر 702 کمپنیوں نے حصہ لیا تھا، جبکہ اس بار 989 کمپنیوں نے یہاں رجسٹرڈ کرایا ہے۔