پیر کے روز بھارت میں تصدیق شدہ کورونا متاثرین کی تعداد 60 لاکھ ہوگئی۔ وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد سے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بعد بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔
قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کی ٹیسٹ کرانے کے منتظر افراد لمبی لمبی قطار میں جانچ کے مرکز کے باہر کھڑے نظر آئے۔
یہاں موجود کچھ لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کے دوران دوسرے لوگ سوشل ڈسٹنسنگ کے ضوابط پر عمل نہیں کررہے ہیں۔
بھارتی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 ہزار 170 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس طرح بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 74 ہزار 703 ہو چکی ہے۔
وزارت صحت نے متاثرین کے ساتھ ایک ہزار 39 افراد کے ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔ بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 95 لاکھ 542 ہو چکی ہے۔