ETV Bharat / bharat

بھارت کا چین کو دو ٹوک جواب - china on jammu and kashmir

بھارت نے جموں و کشمیر اور لداخ کے بارے میں تبصرہ کے لیے چین پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کو اس معاملے میں مداخلت یا بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 11:02 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے ہفتہ واری ورچوئل بریفنگ میں کہا کہ 'اس بارے میں ہمارا موقف ہمیشہ واضح اور مستحکم ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں، کشمیر اور لداخ بھارت کے اٹوٹ حصے ہیں اور رہیں گے۔ چین کو بھارت کے اندرونی معاملات میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ممالک ہمارے اندرونی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے جو دوسروں سے اس کی توقع کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو

انوراگ شریواستو نے کہا کہ بھارت اروناچل پردیش کے بارے میں بھی متعدد بار اپنا موقف واضح کرچکا ہے۔ اروناچل پردیش بھارت کا لازمی اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ اس حقیقت کو چینی فریق کو اعلی سطح پر کئی بار واضح الفاظ میں بتایا جاچکا ہے۔

واضح رہے سرحدی علاقوں میں حال ہی میں 44 پلوں کا افتتاح کرنے کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان کو چین کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرنے کو کہا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.