ETV Bharat / bharat

بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر ڈھاکہ پہنچے - انڈین فارن سروس

بنگلہ دیش میں ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر وکرم دورائی سوامی اپنی سفارتی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے لئے پیر کو ڈھاکہ پہنچ گئے۔

بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر دورائی سوامی ڈھاکہ پہنچے

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 8:55 PM IST

دورائی سوامی تریپورہ سرحد سے بنگلہ دیش میں داخل ہوئے، وہ آٹھ اکتوبر کو ڈھاکہ میں صدر کو اپنے اسناد پیش کریں گے۔

دورائی سوامی کو سابق ہائی کشمنر ریبھا گنگولی داس کی جگہ پر مقرر کیا گیا ہے، داس ہندوستانی وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرق) کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالنے یکم اکتوبر کو ہندوستان روانہ ہو چکی ہیں۔

سال 1992 بیچ کے انڈین فارن سروس کے افسر دورائی سوامی فی الحال وزارت خارجہ میں ایک ایڈیشنل سیکریٹری ہیں اور اس سے پہلے ریپبلک آف کوریا اور ازبکستان میں ہندوستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

انڈین فارن سروس میں آنے سے پہلے انہوں نے ملک میں کچھ عرصے تک بطور صحافی بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.