ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 62 فیصد ہو گئی - بھارت میں کورونا

گذشتہ 2 ہفتوں سے بھارت میں 20 ہزار سے زائد کیسز ہر روز درج ہو رہے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ بھارت میں صحتیابی کی شرح میں بھی اضافہ جاری ہے۔ اب تک کورونا سے صحتیابی کی شرح 62 فیصد ہو چکی ہے۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 5:10 PM IST

اتوار کے روز تک بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ درج کی گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک گیر سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 28 ہزار 637 درج کی گئی ہے۔

ویڈیو

وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 551 نئی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اس طرح ملک بھر میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 674 ہو چکی ہے۔

کورونا متاثرین کے معاملے میں امریکہ پہلے برازیل دوسرے، جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

گذشتہ 2 ہفتوں سے بھارت میں 20 ہزار سے زائد کیسز ہر روز درج ہو رہے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ بھارت میں صحتیابی کی شرح میں بھی اضافہ جاری ہے۔

اب تک کورونا سے صحتیابی کی شرح 62 فیصد ہو چکی ہے۔

نئی دہلی، ممبئی، چنئی، بنگلور اور پونے ان اہم شہروں میں شامل ہیں، جن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.