ETV Bharat / bharat

ملک میں تیارنمونیا ویکسین کو ڈی سی جی آئی کی منظوری - کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن

کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن نے بچوں میں ہونے والے نمونیا کی ویکسین بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

ملک میں تیارنمونیا ویکسین کو ڈی سی جی آئی کی منظوری

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 9:48 PM IST

کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن (ڈی سی جی آئی) نے بچوں میں ہونے والے نمونیا کی پہلی ملک میں تیار ویکسین کو بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اب تک نمونیا کی ویکسین کی طلب لائسنس یافتہ درآمدوں کےذریعہ بیرون ملک سے خریدے گئے ویکسین سے پوری ہوتی ہے۔

ملک میں تیارنمونیا ویکسین کو ڈی سی جی آئی کی منظوری
ملک میں تیارنمونیا ویکسین کو ڈی سی جی آئی کی منظوری

مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود نے بتایا کہ اب تک نمونیا ویکسین بنانے والی کمپنیاں غیر ملکی رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے اب تک ویکسین کی سپلائی غیرممالک سے ہوتی رہی ہے۔ پہلی مرتبہ اب ملک میں یہ ویکسین بنائی جائے گی اورڈی سی جی آئی نے اس کے بنانے کے لئے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ کو منظوری دی ہے۔

پونے کی اس کمپنی نے پہلی مکمل طور سے ملک میں تیار نمونیا کی ویکسین بنائی ہے۔ کمپنی کو ڈی سی جی آئی نے پہلے اس ویکسین کے لئے بھارت میں پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے کے ٹرائل کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں:

امریکہ: پہلی کووڈ۔19 ویکسین آخری جانچ کے لئے تیار

کمپنی نے بھارت کے علاوہ گمبیا میں بھی اس کا ٹسٹ کیا ہے۔
کمپنی نے ٹیسٹ کے اعدادوشمار کے ساتھ اس کو بنانے کے لئے ڈی سی جی آئی کے سامنے درخواست دی تھی جسے 14 جولائی کو منظوری دے دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.