ETV Bharat / bharat

انڈین یوتھ کانگریس کی سمبت پاترا کے خلاف شکایت - سمبیت پاترا

انڈین یوتھ کانگریس نے کانگریس اور دو سابق وزرائے اعظم کو بدنام کرنے کے الزام میں بی جے پی رہنما سمبیت پاترا کے خلاف ایک کمپینٹ دائر کیا ہے۔

انڈین یوتھ کانگریس کی سمبت پاترا کے خلاف شکایت

author img

By

Published : May 12, 2020, 5:02 PM IST

دہلی پولیس کو کانگریس اور دو سابق وزرائے اعظم کو "بدنام" کرنے کے لئے بی جے پی رہنما سمبت پاترا کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے۔ انڈین یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے دہلی پولیس کمشنر کو بھیجی ہے۔

انڈین یوتھ کانگریس کی سمبت پاترا کے خلاف شکایت
انڈین یوتھ کانگریس کی سمبت پاترا کے خلاف شکایت

آئی وائی سی کے رہنما نے پاترا پر دو سابق وزرائے اعظم مرحوم جواہر لال نہرو اور مرحوم راجیو گاندھی کے بارے میں غلط اور جعلی معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاترا نے اپنے ٹویٹ میں خاص طور پر ہندی میں ہتک آمیز بیان کے ساتھ تصویر کا استعمال کیا جو مندرجہ ذیل ہے۔

آگر کورونا وائرس کانگریس کے وقت آیا ہوتا 5،000 کروڑ کا ماسک گھوٹالا 7،000 کروڑ روپے کورونا ٹیسٹ کٹ گھوٹالا 20،000 کروڑ روپئے جواہر سینٹایزر گھوٹالا اور 26،000 کروڑ روپئے راجیو گاندھی وائرس ریسرچ گھوٹالا۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ پاترا نے نہ صرف کانگریس یا اس کے قائدین کا نام استعمال کیا ہے بلکہ پارٹی اور اس کے رہنماؤں کو بدنام کرنے کے لئے دو سابق وزرائے اعظم کی تصویر کو بھی استعمال کیا ہے۔ سرینواس بی وی نے اپنی شکایت میں یہ بھی کہا ہے پاترا کی جانب سے شائع شدہ تبصرے حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔لہذا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

انہوں نے اپنے شکایتی خط میں مزید کہا کہ ملزم نے پارٹی اور اس کے رہنماؤں کو بدنام کرنے اور عوام کے سامنے ان کی بری تصویر لانے کے ارادے سے یہ ٹویٹ کیا۔ اس کے نتیجہ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ممبران اور اس کمیٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.