وزیر اطلاعات و نشریات یوبا راج کھاتیوادا نے آج یہاں بتایا کہ بھارتی ٹی وی نیوز چینلوں پر عائد پابندی اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک وہ اپنے طریقہ کار اور موقف تبدل نہیں کرلیتے۔
یوبا راج کھاتیوادا نے بھارتی نیوز چینلوں پر نیپال کے سیاسی نقشے میں ترمیم کرنے کے پارلیمانی فیصلے کے پس منظر میں وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے بارے میں افواہیں پھیلانے کا الزام لگایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے ملٹی-سسٹم آپریٹروں کو بھارتی نیوز چینلوں پر پابندی جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ صورتحال پر معمول پر واپس لوٹنے تک بھارتی ٹی وی چینلوں پر اس وقت تک پابندی جاری رہے گی۔
بھارتی ٹی وی چینل نیپال کے نقشے میں ترمیم کرنے کے اپنے فیصلے کے جواب میں وزیر اعظم اولی کے تعلق سے افواہیں پھیلارہے ہیں۔
یہ پابندی تب تک برقرار رہے گی جب بھارتی نیوز چینلوں کے طریقہ کار اور موقف میں تبدیلی نہيں آجاتی ہے۔''
واضح رہے کہ نیپال نے گزشتہ ماہ ایک آئینی ترمیمی ایکٹ کے ذریعہ ملک کے نقشے کو بدل دیا ہے۔