ETV Bharat / bharat

جی۔20 میں مودی کی اپیل، چار نکات پر تبادلہ خیال

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 9:50 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کے بحران کے درمیان دنیا کی چوٹی 20 معیشتوں سے آج اپیل کی کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمگیریت کی پھر سے تشریح کی جائے جس میں انسانیت او ر ا س سے منسلک امور پر فوکس ہو اور دہشت گردی، آب و ہوا میں تبدیلی اور عالمی وبا کے چیلنجوں سے نپٹنے کی مشترکہ کوششیں شروع ہوں۔

جی۔20 میں مودی کی اپیل، انسانیت پر مبنی نئی عالمگیریت لائی جائے

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان کی پہل پر پہلی بار ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ جی۔20 چوٹی کانفرنس میں کووڈ19 کے بحران سے نپٹنے میں بھارت کی کوششوں اور بھارتی قیادت کی تعریف کی گئی۔

کانفرنس میں ایک یا دو ممالک کو چھوڑ کر تمام ممالک کے سربراہان شامل ہوئے اور پہلی بار اقتصادی اور مالیاتی امور سے علیٰحدہ امور پر غور و خوض کیا گیا۔

موصول اطلاعات کے مطابق میٹنگ میں خاص طورپر چار نکات پر بات چیت ہوئی، پہلا کووڈ19 سے نپٹنے میں مل کر کام کرنے، دوسری معیشت کو بچانے، مالیاتی استحکام اور مضبوط مالی نظام کو قائم رکھنے، تیسرا کاروبار کو ہونے والے نقصانات کو کیسے کم از کم رکھا جائے اور چوتھا اس وبا سے نپٹنے کے لئے عالمی تعاون کو کیسے زیادہ موثر بنایا جائے جیسے نکات زیر غور رہے۔

میٹنگ میں کووڈ19سے نپٹنے کے لئے علاقائی اور عالمی فنڈ بنانے کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی، مشترکہ طورپر کووڈ 19کے ٹیکے پر ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے لئے تعاون بڑھانے کے اقدامات پر غور کیا گیا اور جاپان کے اولمپک کھیلوں کو اگلے برس کے لئے ملتوی کرنے کے فیصلے کی تعریف کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق میٹنگ میں جی20 ممالک کے سربراہان نے تمام پالیسی ساز اقدامات کرکے اس وبا کی اقتصادی اور سماجی قیمت کو کم از کم رکھنے اور عالمی شرح نمو، بازار کے استحکام اور صلاحیت کو بڑھانے کا عزم کیا، رکن ممالک نے اس کے لئے پچاس کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کا بھی عزم کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ 19کی وجہ سے 88 فیصد اموات اور 90فیصد انفیکشن کے معاملات جی۔20ممالک میں ہیں۔ یہ پوری دنیا کی 80فیصد مجموعی گھریلو پیداوار کرتے ہیں اور ان ممالک میں دنیا کی 60فیصد آبادی رہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جی۔20 ممالک کے سربراہان انسانیت کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے ایک نئی عالمگیرت کے لئے آگے آئیں جس میں انسانیت کے یکساں مفادات کی حوصلہ افزائی کرنے پر کثیر رخی کوششیں کی جائیں۔

وزیر اعظإ مودی نے کہا کہ کووڈ 19کی وبا نے ہمیں موقع دیا ہے کہ اب عالمگیر سطح کی پھر سے تشریح کی جائے جس میں انسایت اہم مرکزہو، انہوں نے کہاکہ اقتصادی اور مالیاتی معاملات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی، آب وہو ا میں تبدیلی اور عالمی وباوں کے چیلنجوں سے نپٹنے کی انسانی پہل کو ترجیح ملے، کسی بھی اقتصادی یاد دیگر طرح کے بحران میں اقتصادیات کے ساتھ سماجی اور انسانی قیمت کی بھی تشخیص کی جائے۔

مودی نے کہاکہ عالمی خوشحالی اور تعاون کے ہمارے نظریہ میں عام انسان کو مرکز میں لانے، میڈیکل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے فوائد آزادانہ طورپر سب سے شیئر کئے جائیں، آسانی سے اپنائے جانے والے صحت دفاعی نظام لانے، آفت منیجمنٹ کے نئے پروٹوکول اور عمل اختیار کرنے اور عالمی صحت تنظیم جیسی اداروں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی ادارہ صحت تنظیم کے بارے میں کہاکہ اس تنظیم میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرکے اسے مزید مضبوط بنایا جانا چاہئے، اس ادارے کے پاس کووڈ19جیسی عالمی وبا سے نپٹنے کے لئے کافی اختیارات نہیں ہیں، اس تنظیم کو وبا کی جلد وارننگ دینے اور اس کے ٹیکوں کی فوری طورپر تیاری اور فروغ کی صلاحیت کے نظریہ سے اہل بنایا جانا چاہئے۔

ذرائع نے بتایا کہ موصول اطلاعات کے مطابق کانفرنس کے آخر میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں وبا سے نپٹنے کے لئے ایک مربوط اور عالمی ردعمل کی اپیل کی گئی جس میں عالمی معیشت کو بچانے اور کاروبار میں کم از کم رخنہ اور عالمی تعاون کو بڑھانے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.