صحت عامہ میں مہارت رکھنے والے 39 سالہ بھارتی نژاد معالج ڈاکٹر ڈیو اے چوکشی کو نیویارک کے میئر بل ڈی بلوسی نے نیویارک شہر کا نیا ہیلتھ کمشنر مقرر کیا ہے۔ جو کورونا وائرس سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
اس سے قبل انھیں محکمہ صحت کے ذہنی حفظان صحت کا کمشنر نامزد کیا گیا تھا۔ ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر آکسیرس باربوٹ کا اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ڈاکٹر ڈیو اے چوکشی کو اس عہدے سے سرفراز کیاگیا۔
سابقہ ہیلتھ کمشنر نے کہا ہے کہ 'ڈاکٹر ڈیو اے چوکشی نے غیر معمولی چیلنجز کے باوجود ہمارے شہر کے عوامی صحت کی بحالی کے لیے ہمیشہ مدد کی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ وہ سب کے لئے ایک بہتر اور صحت مند شہر کے لئے ہماری جدوجہد میں آگے بڑھیں گے'۔
میئر نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ 'چوکشی کی غیرمعمولی کارکردگی رہی ہے۔ وہ زبردست صلاحیت کے ساتھ پروان چڑھے ہیں اور اس صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں رہے ہیں'۔
چوکشی نے یاد دلایا کہ اس موقع نے ان کے دادا کو دو نسلوں قبل گجرات کے چھوٹے چھوٹے گاؤں سے ممبئی منتقل ہونے پر مجبور کیا، اس کے بعد وہ امریکہ ہجرت کی۔
- مزید پڑھیں: 'بھارت میں کورونا جانچ کی شرح دیگر ممالک سے کم'
ان کے والد خاندان میں پہلے شخص تھے۔ جنھوں نے ہجرت کی تھی۔ وہ لوئسیانا کے بیٹن روج میں مستقل سکونت اختیار کی۔