ETV Bharat / bharat

ابھیجیت بنرجی سمیت تین کو اقتصادیات کانوبل انعام - ایشتر ڈوفلو اور مائیکل کریمر

ہند نژاد امریکی شہری ابھیجیت بنرجی کو سال 2019 کا اقتصادیات کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔ بنرجی کے ساتھ ایشتر ڈوفلو اور مائیکل کریمر کو بھی مشترکہ طورپر نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ابھیجیت کو نوبل پرائز
author img

By

Published : Oct 14, 2019, 5:30 PM IST

Updated : Oct 14, 2019, 8:38 PM IST

ہند نژاد امریکی شہری ابھیجیت بنرجی کو سال 2019 کا اقتصادیات کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔ بنرجی کے ساتھ ایشتر ڈوفلو اور مائیکل کریمر کو بھی مشترکہ طورپر نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تینوں ماہرین اقتصادیات کو دنیا بھر میں غریبی دور کرنے کی سمت میں ایکسپیری منٹ اپروچ کے لیے یہ انعام دیا گیا ہے۔ نوبل انعام کے تحت اسے حاصل کرنے والوں کو 9 ملین سویڈش کرونور دیے جاتے ہیں۔

ابھیجیت کو نوبل پرائز
ابھیجیت کو نوبل پرائز

سویڈن کی معروف ہستی الفریڈ نوبل کے نام پر نوبل انعامات کا آغاز کیا گیا تھا اور 1969 میں پہلا انعام دیا گیا تھا۔ ہندستان کی کلکتہ یونیورسٹی سے 1981 میں بی ایس سی کی ڈگری لینے کے بعد مسٹر بنرجی نے 1983 میں دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے ایم اے کی تعلیم مکمل کی۔

خیال رہے کہ بنرجی نے بھارت میں کلکتا یونیورسٹی اور جواہر لال نہرو سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد 1988 میں انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

موجودہ وقت میں وہ میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں اقتصادیات کے فورڈ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پورفیسر ہیں۔

بنرجی نے سنہ 2003 میں ڈفلو اور سنڈل ملائی ناتھ کے ساتھ مل کر عبدل لتیف جمیل پاورٹی ایکشن لیب (جے پال) کی تعمیر کی۔ وہ لیبورٹی کے ہدایت کار میں سے ایک ہیں۔

ممتا بنرجی کا ٹویٹ
ممتا بنرجی کا ٹویٹ

نوبل انعام کے اعلان کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ابھیجیت بنرجی کو مبارک باد دی ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا 'اقتصادیات کا نوبل جیتنے کے لیے ساؤتھ پواؤنٹ اسکور اینڈ پریسی ڈینسی کالج کولکاتا کے سابق طالب علم ابھیجیت بنرجی کو مبارکباد۔ ایک اور بنگالی نے ملک کو فخر محسوس کرایا ہے۔ ہم بہت خوش ہیں'۔

قابل ذکر ہے کہ ابھیجیت بنرجی کی پیدائش کولکاتا میں 21 فروری 1961 کو ہوئی۔ ان کی ماں کا نام نرملا بنرجی اور والد کا نام دیپک بنرجی ہے۔ ماں نرملا سنٹر فار اسٹڈی ان سوشل سائنسز میں اقتصادیات کی پروفیسر رہ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے والد دیپک کلکتا کے پرییڈینٹ کالج میں محکمہ اقتصادیات کے چیئرمین تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 14, 2019, 8:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.