ETV Bharat / bharat

کوسٹ گارڈ نے ماہی گیروں کو بچایا

ماہی گیروں کی کشتی جنوب ۔ مغربی مانسون کے سرگرم ہونے کے بعد موسم کے خراب ہونے کی وجہ سے سمندر کے درمیان پھنس گئی تھی۔

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 7:35 PM IST

کوسٹ گارڈ نےماہی گیروں کوبچایا
کوسٹ گارڈ نےماہی گیروں کوبچایا

انڈین کوسٹ گارڈ کے جوانوں نے تملناڈو کے ناگ وٹینم ساحل پر خراب موسم کی وجہ سے پھنسے چودہ ماہی گیروں کو محفوظ بچا لیا ہے۔

ان ماہی گیروں کی کشتی جنوب۔مغربی مانسون کے سرگرم ہونے کے بعد موسم کے خراب ہونے کی وجہ سے سمندر کے درمیان پھنس گئی تھی۔

وزارت دفاع کی جانب سے جمعہ کو جاری ریلیز کے مطابق چار اگست کو مچھلی کا شکار کرنے والی کشتی جی این سبری سمندر میں پھنس گئی تھی اور وہ بہتی جارہی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک جہاز نے پھنسی ہوئی کشتی کو دیکھا جس کے بعد میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر، چنئی کو اس کی اطلاع دی گئی۔ جانکاری ملنے کے بعد آئی ایس جی جہاز شوریہ کو تلاشی اور بچاؤ مہم کے لئے بھیجا گیا۔ شوریہ جہاز کے پھنسی کشتی کے پاس پہنچنے کے بعد ماہی گیروں نے راحت کی سانس لی۔

مچھلی کا شکار کرنے والی کشتی کو کوسٹ گارڈ جہاز کے ذریعہ نزدیک میں واقع مچھلی پکڑنے کے بندرگاہ تک لے جایا گیا جہاں پانچ اگست کو خراب کشتی کی مرمت کی گئی۔ بچاؤ مہم کے دوران کوسٹ گارڈ افسر، کشتی کےمالک اور تملناڈو کے محکمہ ماہی پروری کے افسر مسلسل رابطے میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:تودہ کھسکنے سے 10 افراد کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.