فوجی کمانڈرز میٹنگ 22 اور 23 جون کو دہلی میں جاری رہے گی تاکہ شمالی اور مغربی سرحد پر صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور اس سلسلہ میں حکمت عملی تیار کی جا سکے۔
یہ میٹنگ ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب بھارت اور چین کے درمیان فوجی مذاکرات جاری ہیں اور سفارتی مذاکرات کی تیاری بھی کی جارہی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تناؤ کو کم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ 15 جون کو وادی گلوان میں ہوئی خونی جھڑپ میں بھارت کے 20 فوجی جوان ہلاک ہوگئے تھے اور بھارت نے دعوی کیا تھا کہ چین کی جانب سے 43 فوجی جوان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔