دس جولائی کو تودے گرنے کی وجہ سے سکم کے سکیونگ اور پنٹونگ گاؤں کو ریاست کے باقی حصہ سے جوڑنے والا پل منہدم ہوگیا تھا۔ اس کی وجہ سے دونوں دیہات کے لوگ دانے دانے کو محتاج ہو گئے تھے۔
اس کے بعد مرکزی حکومت مدد کے لئے آگے آئی اور دونوں گاؤں کے لوگو ں کے لئے 100بوریاں چاول، 550لیٹر کھانا پکانے والا تیل، ڈیڑھ کوئنٹل نمک، 100پیکٹ موم بتی اور ماچس کے ڈبے بھیجے تھے۔ یہ سارا سامان ساکیونگ اسکول کمپلکس میں پہنچایا گیا۔
ہیلی کاپٹر پینٹونگ میں نہیں اتر سکا اس لئے راشن کو روپ وے (RopeWay) کے ذریعہ پنٹونگ بھیجا گیا۔