بھارتی فضائیہ 'یوم فضائیہ' کے روز شاندار پریڈ اور ایئر شو کا اہتمام کرتی ہے۔
یوم فضائیہ ہر برس آٹھ اکتوبر کو منایا جاتا ہے اور آج بھارتی فضائیہ اپنی 87ویں یوم تاسیس منا رہا ہے۔
آٹھ اکتوبر 1932 کو بھارتی فضائیہ کی بنیاد رکھی گئی تھی، اس لیے ہر برس آٹھ اکتوبر کو یوم فضائیہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
آزادی سے قبل بھارتی فضائیہ کو رائل انڈین ایئر فورس کہا جاتا تھا۔ یکم اپریل سنہ 1933 کو فضائیہ کے پہلے دستے کی تشکیل کی گئی تھی، جس میں چھ آر اے ایف ٹرینڈ آفیسر اور 19 ہوائی سپاہیوں کو شامل کیا گیا تھا۔
بھارتی فضائیہ نے دوسری جنگ عظیم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ آزادی کے بعد اس میں سے رائل کا لفظ کو ہٹا کر 'انڈین ایئر فورس' کر دیا گیا۔
آزادی سے قبل ایئرفورس پر آرمی کا کنٹرول تھا۔ ایئر فورس کو آرمی سے آزاد کرنےکا کریڈٹ بھارتی فضائیہ کے پہلے کمانڈر ان چیف ایئر مارشل تھامس ڈیبلیو ایلمہرٹ کو جاتا ہے۔
آزادی کے بعد سر تھامس ڈبلیوکو بھارتی فضائیہ کا پہلا ایئرچیف مارشل بنایا گیا تھا۔ وہ 15 اگست 1947 سے 1950 تک اس عہدے پر برقرار رہے۔