ETV Bharat / bharat

'بھارت ''گرین ایکونومی'' کے فروغ کی قیادت کرے گا' - نقل مکانی کرنے والے پرندوں پر اقوام متحدہ کے کانفرنس سی ایم ایس کے رکن ملکوں کی 13ویں میٹنگ

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ 'بھارت نے ماحولیات کے تحفظ کےلئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور ہم ''گرین ایکونومی'' کو فروغ دینے میں دنیا کی قیادت کریں گے۔'

India will lead the promotion of 'green economy' said pm modi
'ہندوستان ''گرین ایکونومی'' کے فروغ کی قیادت کرےگا'
author img

By

Published : Feb 17, 2020, 11:58 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:36 PM IST

نقل مکانی کرنے والے پرندوں پر اقوام متحدہ کی کانفرنس سی ایم ایس کے رکن ملکوں کی 13ویں میٹنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 'لوگوں کی حصہ داری کے ساتھ بھارت گرین ایکونومی کے فروغ میں دنیا کی قیادت کرے گا جس میں پہاڑی ماحولیاتی نظام کا تحفظ بھی شامل ہے۔'

ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سال 2022 تک دو اہم پالیسیز بنانے کا اعلان کیا۔

اس میں ایک سمندر ماہی گیروں کے سلسلے میں اور دوسری سمندری نظام کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں ہوگی۔

اس موقع پر ہندوستان کو سی ایم ایس کے رکن ملکوں کی میٹنگ سی اوپی کی صدارت بھی سونپی گئی۔ ہندوستان اگلی 14ویں سی اوپی میٹنگ تک اس کا صدر رہے گا جو 2023 کی آخری تماہی میں ہونی ہے۔ اس موقع پر ڈاک محکمے کے ذریعہ ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.