ETV Bharat / bharat

آسٹریلیا سے شکست بھارت کے لیے سبق: دراوڑ

author img

By

Published : Mar 21, 2019, 9:14 AM IST

انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ سے قبل بھارتی ٹیم کواپنی سرزمین پر آسٹریلیا سے یک روزہ سیریز میں 2-3سے ملی ہار ٹیم کے لیے انتباہ ہے۔

india

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہل دراوڑ نے کہا کہ یک روزہ سیریز میں گھریلو میدان پرآسٹریلیا سے ملی شکست آئندہ عالمی کپ سے پہلے وراٹ کوہلی اینڈ کمپنی کے لیے انتباہ ہے۔

عالمی کپ کے لیے مضبوط دعویداروں میں شامل بھارتی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے برتری بنائے ہوئے تھی، لیکن ٹیم موجودہ عالمی چیمپئن سے آخری تین یک روزہ میچ ہار کر سیریز گنوا بیٹھی۔

دراوڑ نے کہا:' سب لوگ ایسا سمجھ رہے تھے کہ بھارتی ٹیم انگلینڈ جائے گی اور آسانی سے عالمی کپ جیت جائے گی، لیکن آسٹریلیا کے خلاف ملنے والی شکست بھارتی ٹیم کے لیے سبق ہے، لہٰذا جو ہوا اچھا ہوا۔'

دراوڑنے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف نتائج نے ہمیں اس بات کا احساس دلایا کہ ہمیں عالمی کپ میں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو برسبھارتی ٹیم مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی تھی۔ ایسے میں بھارت کی شکست سے ایک اچھا تجربہ ہے کیوں کہ ہم اس غلط فہمی میں تھے کہ عالمی کپ کے لیے ٹیم کی راہ آسان ہے۔

دراوڑنے مزید کہا :' بھارت کی ہار سے میرے نظریے میں ذرا بھی فرق نہیں پڑا ہے کیوں کہ میری نظر میں اب بھی بھارتی ٹیم عالمی کپ خطاب کی مضبوط دعویدار ہے'۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.