ETV Bharat / bharat

ملک میں 28 اگست تک چارکروڑ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی - ملک بھر میں کورونا وائرس

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق '28 اگست تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 6609 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔'

ملک میں 28 اگست تک چارکروڑ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 2:11 PM IST

ملک میں وبائی مرض کوویڈ 19 پر قابو پانے کے لئے جانچ کے دائرہ کار میں مسلسل توسیع کی جارہی ہے اور 28 اگست تک جانچ کرنے کی کل تعداد چار کروڑ کو پار کر چکی ہے۔

ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق '28 اگست تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 6609 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔'

کونسل کے مطابق '28 اگست کو نو لاکھ 28 ہزار 761 نمونوں کی جانچ کی گئی۔'

وہیں 21 اگست کو ملک میں ریکارڈ 10 لاکھ 23 ہزار 836 کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے اور یہ دنیا کا تیسرا ملک تھا جس نے ایک ہی دن میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے تھے۔

دوسری جانب مرکزی وزارت صحت و خاندانی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 'ملک میں کورونا وائرس کے معاملے کم نہیں ہورہے ہیں۔ ہفتہ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 76،472 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی کل تعداد 34،63،973 تک پہنچ گئی۔'

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن سے 1021 افراد کی زیادہ اموات ہوئیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 62550 ہوگئی۔ اب تک 26،48،998 مریض اس انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی وجہ سے گھروں میں ہی مرثیہ خوانی اور عزاداری

کورونا سے بازیابی کی شرح معمولی اضافے کے ساتھ 76.47 فیصد ہوگئی ہے۔ مثبت شرح 8.23 ​​فیصد ہے۔

اس وقت ملک میں کورونا کے سات لاکھ 52 ہزار 424 فعال معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.