ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کے ریکارڈ 52 ہزار نئے معاملے درج

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 1:18 PM IST

کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1583792 ہوگئی ہے اور 775 افراد کی اس بیماری کی وجہ سے موت ہونے سے اب تک 34968 لوگ اس کی زد میں آکر دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 52 ہزار نئے معاملے درج

ملک میں کورونا وبا کی دن بہ دن ابتر ہوتی صورتحال کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 15.83 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک تقریباً 35 ہزار لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 52123 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1583792 ہوگئی ہے اور 775 افراد کی اس بیماری کی وجہ سے موت ہونے سے اب تک 34968 لوگ اس کی زد میں آکر دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ اس مدت کے دوران 32553 افراد انفیکشن سے آزاد بھی ہوئے ہیں، جن سے صحت مند افراد کی کل تعداد 1020582 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران فعال معاملوں میں 18795 کےاضافے کی وجہ سے یہ تعداد 528242 ہوگئی ہے۔

دہلی، ہماچل پردیش، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو، میگھالیہ اور میزورم کو چھوڑ کر ملک کی دیگر ریاستوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کے مقابلے انفیکشن کے زیادہ کیسوں کی وجہ سے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دہلی میں سرگرم کیسوں میں 117، ہماچل 25 ، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو میں 25، میگھالیہ میں آٹھ اور میزورام میں تین کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مہاراشٹرا میں، جو وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 1435 کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دو دن تک فعال کیسوں کی تعداد کم رہی۔ اس مدت کے دوران 7478 افراد کو انفیکشن سے نجات حاصل ہوئی، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 757 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال معاملات اسی ریاست میں ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں اس دوران مریضوں کی تعداد میں 3014 کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت 67456 فعال معاملے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 92 سے بڑھ کر 2147 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 42901 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

تامل ناڈو میں فعال معاملے بڑھ کر 57490 ہوگئے ہیں اور 3659 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 172883 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سب سے زیادہ 7244 سرگرم کیسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کی تعداد 63771 ہوگئی ہے اور اس کے نتیجے میں 1213 اموات ہوئی ہیں۔ یہاں 55406 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں 29997 فعال کیسز ہیں اور اس وبا سے 1530 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 45807 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال انفیکشن کے معاملے میں چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے 19652 فعال معاملے ہیں اور 1490 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 44116 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

تلنگانہ میں کورونا کے 14663 فعال واقعات ہیں اور 492 افراد کی موت ہوئی جبکہ 43751 افراد اس وبا سے ٹھیک ہوئے۔

مریضوں کے بڑھتے ہوئے معاملے میں اس کے بعد بہار کا مقام ہے اور وہاں 15482 فعال معالے اور 278 اموات ہوچکی ہیں۔ ریاست میں 30320 افراد انفیکشن پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

گجرات میں 13535 فعال معالے ہیں اور 2396 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں 43195 افراد اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی صورتحال کافی حد تک قابو میں آگئی ہے اور مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔ دارالحکومت میں سرگرم معاملات 10770 پر آ گئی ہے۔ انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3907 ہوگئی ہے اور اب تک 118633 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک کورونا وبا سے مدھیہ پردیش میں 843، راجستھان میں 650، پنجاب میں 361، جموں و کشمیر میں 348، اڈیشہ میں 159، جھارکھنڈ میں 89، آسام میں 98، اتراکھنڈ میں 72، کیرالہ میں 68، پڈوچیری، چھتیس گڑھ میں 47 گوا میں 48، 39، تریپورہ میں 21، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش میں 14، 14، لداخ میں چھ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں پانچ، پانچ، اروناچل پردیش میں تین، دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں دو اور انڈومان اور نکوبار جزیرے میں دو، دو اور سکم میں ایک وہ شخص فوت ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.