ETV Bharat / bharat

بھارت میں ایک دن میں کورونا کے قریب ایک لاکھ نئے کیسز - وائرس سے صحتیاب

دنیا بھر میں بھارت کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے، یہاں ایک دن میں ریکارڈ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، بھارت دنیا کا پہلا ایسا ملک بھی بن گیا جہاں ایک دن میں کورونا کے ایک لاکھ کے قریب نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں ایک دن میں کورونا کے قریب ایک لاکھ نئے کیسز

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 10:38 AM IST

Updated : Sep 5, 2020, 3:54 PM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے سنیچر کو جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 86 ہزار 432 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 40 لاکھ 23 ہزار 179 تک جا پہنچی ہے، اسی اثناء میں 1089 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 69 ہزار 561 ہو گئی ہے۔

ملک میں اس وقت 8 لاکھ 46 ہزار 395 فعال کیسز موجود ہیں، یعنی قریب ساڑھے آٹھ لاکھ مریض یا تو ہوم قرنطینہ میں ہیں یا پھر کسی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارت میں ایک دن میں کورونا کے قریب ایک لاکھ نئے کیسز

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 ہزار 72 مریض اس بیماری سے نجات بھی حاصل کر چکے ہیں، اس دوران کورونا وائرس کی ریکوری ریٹ میں معمولی اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ملک میں 77.23 فیصد کا ریکوری ریٹ درج کیا گیا، وہیں فعال کیسز کی شرح 21.03 فیصد ہو گئی ہے، ہلاکتوں کی شرح میں بھی دو فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور موجودہ وقت میں ہلاکتوں کی شرح 1.72 فیصد ہے جبکہ فعال کیسز کی شرح 8.15 پر پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس سے شدید طور سے متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کووڈ ۔19 کے فعال کیسز کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 325 ہوگئی اور 378 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 964 ہو چکی ہے، اسی مدت کے دوران 13 ہزار 289 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 25 ہزار 773 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

اسی مدت کے دروان ریاست آندھرا پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 1454 فعال کیسز سے کم ہوکر مجموعی تعداد 1 لاکھ 0 ہزار 67 ہو گئی ہے۔ اس ریاست میں اب تک 4 ہزار 276 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 70 ہزار 163 افراد شفایاب۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 3003 عدد کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس ریاست میں 99 ہزار 120 کیسز ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 6 ہزار 170 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 2 لاکھ 74 ہزار 196 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں بھی اسی عرصہ کے دوران 997 مریضوں کا اضافہ درج گیا ہے، جس کے بعد ریاست میں فعال کیسز کی تعداد 58 ہزار 595 ہوگئی ہے۔ اس جان لیوا وبا نے ریاست میں 3 ہزار 762 افراد کو ہلاک کیا ہے جبکہ 1 لاکھ 90 ہزار 818 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔

ریاست تمل ناڈو میں سرگرم کیسز کی تعداد 51 ہزار 633 اور ہلاک شدگان تعداد 7 ہزار 687 ہوچکی ہے۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 3 لاکھ 92 ہزار 507 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 32 ہزار 915 فعال کیسزہیں اور 877 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 603 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 816 ہوگئی ہے اور 531 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ جان لیوا کوروناوائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 90 ہزار 331 ہوچکی ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 654 فعال کیسز موجود ہیں اور 3 ہزار 452 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 1 لاکھ 47 ہزار 553 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ایک اور جنوبی ریاست کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 334 اور ہلاک شدگان کی تعداد 326 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے صحتمند ہونے والے مریضوں کی تعداد 60 ہزار 444 ہوگئی۔

دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز کی تعداد 1150 عدد سے بڑھ کر 18 ہزار 842 ہوگئی ہیں، وہیں اس عالمی اور خوفناک وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 513 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 1 لاکھ 61 ہزار 865 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست بہار میں 17 ہزار 32 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ اس ریاست میں اب تک 701 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، وہیں یہاں 1 لاکھ 26 ہزار 371 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست گجرات میں 16 ہزار 184 فعال کیسز ہیں اور 3 ہزار 76 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس ریاست میں اب تک 82 ہزار 273 مریض جان لیوا وباکورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

اس کے بعد شمالی بھارت کی ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 731 اور جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہزار 543 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1739 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ابھی تک عالمی وبا کورونا وائرس سے مدھیہ پردیش میں 1513، راجستھان میں 1108، جموں و کشمیر میں 755، ہریانہ میں 759، جھارکھنڈ میں 447، آسام میں 345، چھتیس گڑھ میں 337، اتراکھنڈ میں 312، پڈوچیری میں 280، گوا میں 220، تری پورہ میں 136، چنڈی گڑھ میں 68، انڈمان نکوبار میں 49، ہماچل پردیش میں 50، لداخ میں 35، منی پور میں 35، میگھالیہ میں 14، ناگالینڈ میں 10، اروناچل پردیش میں سات، سکم میں پانچ اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 3:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.