ETV Bharat / bharat

مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل کریں: ڈونلڈ ٹرمپ - کشمیر کی خبریں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی اور انہیں خطہ کی موجودہ صورتحال سے واقف کروایا۔

بھارت پاکستان مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعہ حل کریں: ڈونالڈ ٹرمپ
author img

By

Published : Aug 17, 2019, 3:18 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:13 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت۔پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلۂ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی اور انہیں خطہ کی موجودہ صورتحال سے واقف کروایا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ کر ان پر زور دیا تھا کہ بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے فیصلہ پر میٹنگ بلائی جائے۔

قبل ازیں بھارت کے فیصلہ پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اس مسئلہ میں مداخل کی اپیل کی تھی۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی سے نہ صرف علاقائی امن متاثر ہوگا بلکہ بین الاقوامی امن بھی خطرہ میں پڑ جائے گا۔

بھارت نے اس مسئلہ پر کہا کہ یہ ایک داخلی معاملہ ہے جس میں خطہ قبضہ کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔ چین نے بھی اس مسئلہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں میٹنگ بلانےکا مطالبہ کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 6:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.